امام حرم سعود بن إبراهيم الشريم
شیخ سعود بن ابراہیم شریم مسجد حرام میں امام وخطیب اور مکہ مکرمہ کے عدالت میں بحیثیت قاضی ہیں۔ آپ کا تعلق نجد کے شہر شقراء کے قحطان قبیلے سے ہے۔ آپ کا مکمل نام کچہ اس طرح ہے۔ سعود بن ابراہیم بن محمد آل شریم۔
پیدائش وابتدائی تعلیم
آپ کی پیدائش سال 1386ہجری میں ریاض شہر میں ہوئی۔ ابتدائي تعلیم مدرسہ عرین میں حاصل کی اور متوسطہ کے لیئے مدرسہ نموذجیہ میں داخل لیا۔ اور سال 1404 ہ میں ثانویہ کی تعلیم سے فارغ ہوئے۔
اعلی تعلیم:
شیخ نے اعلی تعلیم کے لیئے ریاض شہر میں واقع امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ عقیدہ و معاصر مذاہب میں داخلہ لیا اور سال 1409ہ میں یہاں سے فراغت حاصل کی۔
سال 1410ہ میں ہائيرانسٹی ٹیوٹ آف جسٹس میں داخلہ لیا اور وہاں سے 1413ہ. میں امتیازی درجات سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
1416ہ میں ام القری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی امتیازی ڈگری حاصل کی۔
پی ایچ ڈی میں آپ کے مقالے کا عنوان (المسالک فی المناسک ) تہا۔ آپ کے اس مقالے کے نگران اعلی شیخ عبدالعزيز آل شیخ مفتی عام مملکت سعودی عرب تہے۔ آپ کے اس مقالے کو کتابی شکل میں بڑی تعداد میں چہپایا گیا۔
مشائخ جن سے آپ نے براہ راست استفادہ کیا:
شیخ عبداللہ بن جبرین رحمہ اللہ . شیخ عبدالعزيز بن باز رحمہ اللہ . شیخ فہد. شیخ عبدالعزيز الراجحی . شیخ عبدالرحمن البراک .عبدالعزيز بن عقیل شیخ صالح بن فوزان الفوزان. شیخ عبداللہ الغدیان .الحمین
میدان عمل :
سال 1410ہ میں آپ ہائيرانسٹی ٹیوٹ آف چسٹس میں مدرس کی حیثیت سے مقرر. ہوئے۔
سال 1412ہ میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے حرم مکی میں آپ کے امام. وخطیب مقرر کیئے جانے کا فرمان جاری ہوا۔
جبکہ آپ اس سے پہلے دارالحکومت ریاض میں ایک مشہور امام تہے۔.
سال 1413ہ میں مسجد حرام میں درس وتدریس کی خدمات کے لیئے آپ کے نام شاہی. فرمان جاری ہوا۔
حال میں شیخ سعود بن ابراہیم حرم مکی میں امامت وخطابت کے فرائض کے ساتہہ ساتہہ ام القری یونیورسٹی کے شریعہ فیکلٹی میں ڈین اور استاد فقہ کی خدمات سر انجام دے رہے ہيں۔
مقدس کتاب قرآن کریم سے آپ کا لگاؤ:
شیخ سعود کا مایۂ ناز قراء میں شمار ہوتا ہے، آپ کی آواز میں درد وسوز ہے ، آپ قرآن کریم کو بروایت حفص پڑہتے ہیں۔
شیخ اپنے متعلق کہتے ہيں کہ انہوں نے ایام شباب میں وقت کو ضآئع نہيں کیا آپ کے بقول آپ نے قرآن مجید کی سورہ نساء کو صرف ٹریفک سگنل کے وقت انتظار کے وقت میں زبانی یاد کیا۔
قلمی خدمات:
آپ بہترین انشاء پردازماہر خطیب اور ہمہ گیر منصف بہی ہیں، آپ کے قلم سے دینی موضوعات پر متعدد کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں۔ یہ سب کتابیں عربی زبان میں ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔
المہدی المنتظر عند اہل السنۃ. کراما الانبیاء . کیفیۃ ثبوت النسب . خالص الجمان تہذیب مناسک الحج. ومیض من الحرم . المنہاج للمعتمر والحاج .والجماعہ التحفۃ المکیہ شرح حائیہ ابن ابی داؤد. اصول الفقہ سوال وجواب .من اضواء البیان وبل السحابہ علی نظم. فقہ الخطیب والخطبہ . حاشیہ علی لامیہ ابن القیم .العقدیہ المرجعات حول انکار مصطفی محمود احادیث.الصبابہ فی مدح المدینہ طابہ الشفاعات
حرم مکی میں دیئے گئے دروس :
اسراج الخیول فی نظم القواعد الاربع. سلسلۃ شرح کتاب کشف الشبہات . سلسلت شرح قصیدۃ حائیہ ابن. النظم الحبیر فی فن واصول التفسیر .والثلاثہ الاصول ابی ابوداود
ان قلمی کاوشوں کے علاوہ حرم مکی کے منبرومحراب سے دیئے گئے آپ خطبات کے مجموعے ہیں، جو مختلف موضوعات پر آپ کی دقیق قلمی کاوشیں ہیں۔
موصوف محترم کی مختلف ویب سائٹ سے مستفیض ہونے کے لئے مندرجہ ذیل لنکس پر کلک کریں اور مستفیض ہوں اور عبدالحنان اور ان کے والدین کے لئے دعا کریں: